بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

Calender Icon ہفتہ 11 اپریل 2026

بلوچستان کے ضلع بارکھان سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت4.5،گہرائی 25 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز ژوب سے 110کلومیٹر دور جنوب مشرق میں تھا۔

زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر آگئے، کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔