کراچی(ویب ڈیسک )مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے باعث کراچی سمیت سندھ بھر کے پاسپورٹ دفاتر میں درخواست گزاروں کی تعداد 50 فیصد کم ہوگئی۔
نئے پاسپورٹس سمیت تجدید پرمبنی پاسپورٹس کی تعداد میں کمی کے باعث ریونیو بھی متاثرہوئی۔ تعداد میں کمی کی وجوہات میں ورک ویزوں سمیت سیاحتی ویزوں کا کم اجرا ہے۔ کراچی میں یومیہ درخواست گزاروں کی تعداد 2 ہزارکے بجائے 8 سے 9 سو تک ہوگئی۔
سندھ کے دیگرشہروں کے پاسپورٹ دفاترمیں تعداد 3 ہزارکے بجائے 12 سو سے 15 سو رہ گئی۔ مشرق وسطی میں مکمل امن کی صورت میں درخواست گزاروں کی تعداد ماضی کی طرح ہونے کی توقع ہے۔












ہفتہ 11 اپریل 2026 