تاجر برادری کے تعاون سے مجرموں کے خلاف بھرپور کارروائی جاری ہے: آئی جی سندھ

Calender Icon بدھ 8 اکتوبر 2025

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ معیشت دشمن عناصر کو جڑ سے ختم کریں گے، تاجر برادری کے تعاون سے مجرموں کے خلاف بھرپور کارروائی جاری ہے۔

آئی جی سندھ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ معیشت میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف ماضی میں بھی کارروائیاں کی گئیں۔

اِن کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت، پولیس اورتاجر برادری معیشت کے تحفظ کے لیے ایک صفحے پر ہیں۔

دوسری جانب پولیس کے ترجمان کے مطابق رواں سال بھتہ خوری کے 118 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے صرف 44 واقعات حقیقی نکلے، بھتہ خوری کے 78 ملزمان میں سے 43 گرفتار ہیں۔

پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 5 پولیس اہلکار بھی مقابلوں میں ہلاک ہوئے۔