اسرائیلی فوج نے فریڈم فلوٹیلا میں شامل متعدد کشتیوں کو راستے میں روک لیا

Calender Icon بدھ 8 اکتوبر 2025

اسرائیلی فوج نے فریڈم فلوٹیلا میں شامل متعدد کشتیوں کو راستے میں روک لیا۔

غزہ فریڈم فلوٹیلا کے مطابق اسرائیلی فوجی سگنلز جام کر کے 2 کشتیوں پر سوار ہوگئے۔

اس حوالے سے اسرائیلی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ فریڈم فلوٹیلا کی تمام کشتیوں اور ان میں سوار مسافر محفوظ ہیں، کشتیوں میں سوار تمام افراد کو اسرائیلی بندرگاہ منتقل کر دیا گیا۔

اسرائیلی وزارت خارجہ نے کہا کہ کشتیوں میں سوار تمام افراد کو جلد ان کے وطن واپس بھیج دیا جائے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فریڈم فلوٹیلا کی 11 کشتیوں پر تقریباً 100 افراد سوار تھے۔