امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ(donald Trump) نے مذاکرات کی ناکامی کے بعد ایران کیخلاف بڑے منصوبے پر غور شروع کر دیا ہے۔
ٹرمپ نے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات بغیر کسی معاہدے کے ختم ہونے کے بعد اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک مضمون شیئر کر دیا جس میں ایران کے خلاف ممکنہ بحری ناکہ بندی پر غور کیے جانے کا ذکر کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ بندی کے بعد ایران کے وزیر خارجہ کا بیان اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کر دیا
مضمون میں کہا گیا ہے کہ اگر ایران نے امریکا کی پیش کردہ حتمی شرائط قبول نہ کیں تو واشنگٹن ایران کی معیشت پر دباؤ بڑھانے کے لیے آبنائے ہرمز میں بحری ناکہ بندی جیسے اقدامات پر غور کر سکتا ہے۔
واضح رہے امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کسی ڈیل کے بغیر ختم ہو گئے ہیں ، جس کے بعد امریکی وفد واپس روانہ ہو گیا ہے۔












اتوار 12 اپریل 2026 