آبنائے ہرمز میں ہر جہاز کو نئےکنٹرول نظام کے تحت ٹول دینا ہوگا: ایران

Calender Icon اتوار 12 اپریل 2026

ایرانی نائب وزیر تیل محمد صادق عظیمفر(sadiq) کا کہنا ہے کہ امریکا و اسرائیلی حملوں میں تباہ شدہ آئل ریفائننگ صلاحیت 2 ماہ تک 70 سے 80 فیصد تک بحال ہونےکی امید ہے۔

ایرانی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے محمد صادق عظیمفر کا کہنا تھا امید ہے لاوان ریفائنری کا کچھ حصہ تقریباً 10 دن میں دوبارہ کام شروع کر دے گا جبکہ حملوں میں تباہ شدہ آئل ریفائننگ صلاحیت 2 ماہ تک 70 سے 80 فیصد تک بحال ہونےکی امید ہے۔

مزید پڑھیں:ہزار گنجی فائرنگ، ہزارہ کمیونٹی کے2 افراد قتل، احتجاجاً مغربی بائی پاس بند

دوسری جانب روسی میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے ایرانی پارلیمانی نیشنل سکیورٹی کونسل کے سربراہ ابراہیم عزیزی کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے ہر جہاز کو نئےکنٹرول نظام کے تحت ٹول دینا ہوگا۔

ابراہیم عزیزی نے مزید کہا کہ حکومت قومی مفادات کے تحت آبنائے ہرمزپر کنٹرول اور مینجمنٹ قائم کرےگی، ہم امریکیوں پراعتماد نہیں کرسکتے۔