نائلہ راجہ کا عماد وسیم کیلئے رومانوی سرپرائز، سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں

Calender Icon پیر 13 اپریل 2026

پاکستانی کرکٹر عماد وسیم کی اہلیہ نائلہ راجہ (naila raja) کا اپنے شوہر کے لیے رومانوی سرپرائز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا، تاہم صارفین کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق نائلہ راجہ سوشل میڈیا انفلوئنسر ہیں، انہوں نے پاکستان سپر لیگ کے میچ کے دوران عماد وسیم کو سرپرائز دینے کے لیے اسٹیڈیم کا رخ کیا۔

اگرچہ عام شائقین کو اس موقع پر داخلے کی اجازت نہیں تھی، تاہم وہ میچ دیکھنے پہنچیں اور بعد ازاں اس لمحے کی ویڈیو (ریِل) بھی شیئر کی۔

نوبیاہتا جوڑے نے گراؤنڈ میں ایک ساتھ سیلفی بھی بنائی، جسے سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل ہوئی۔

تاہم اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد صارفین کی بڑی تعداد نے نائلہ راجہ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

مزیدپڑھیں: اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے آشا بھوسلے کی بجائے لتا منگیشکر کی تصویر شیئر کرنے پر اتھیا شیٹی پر تنقید

دوسری جانب کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ ذاتی زندگی کے معاملات پر اس طرح کی تنقید مناسب نہیں اور ہر کسی کو اپنی زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے۔