پاک، چین وزرائے خارجہ کی 5 نکاتی امن اقدام پر گفتگو

Calender Icon پیر 13 اپریل 2026

پاکستان اور چین کے وزرائے خارجہ نے 5 نکاتی امن اقدام پر گفتگو کی اور مسائل کے پرامن حل پر زور دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ (Foreign Office Spokesperson) کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور چینی ہم منصب وانگ ای میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اسلام آباد کے مذاکرات کے ساتھ امریکا اور ایران میں براہ راست بات چیت پر تبادلہ خیال کیا۔

چینی وزیر خارجہ نے پاکستان کی امن اور استحکام کےلیے کاوشوں کو سراہتے ہوئے مبارک باد دی اور پاکستان کے تعمیری سفارتی کردار کی مکمل حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔

مزید پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف کا خطے میں پائیدار امن کیلئے کردار جاری رکھنے کا عزم

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سینیٹر اسحاق ڈار نے گفتگو میں خطے میں امن کےلیے مکالمے اور سفارتکاری کے عزم کو دہرایا۔

اسحاق ڈار اور وانگ ای نے پاکستان چین 5 نکاتی امن اقدام پر بھی گفتگو کی اور مسائل کے پرامن حل پر زور دیا۔