اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا رہی ہیں اور پاک فوج کے جوان دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپنی جانوں کی قربانیاں دے رہے ہیں۔
حنیف عباسی نے کہا کہ تمام سازشوں کے باوجود جعفر ایکسپریس چلتی رہے گی اور اس کے ڈرائیورز داد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ریلوے کے ہسپتالوں اور سکولوں کو آؤٹ سورس کیا جا رہا ہے جبکہ ریلوے سٹیشنز کی اپ گریڈیشن کا کام بھی جاری ہے۔
وزیر ریلوے نے اعلان کیا کہ کراچی سے روہڑی تک نیا ٹریک بنایا جا رہا ہے اور مسافروں کو بہتر سہولتیں فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔