ڈھاکہ: بنگلہ دیشی فوٹوگرافر شاہد العالم کو اسرائیلی فوج نے اغوا کر لیا

Calender Icon بدھ 8 اکتوبر 2025

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کے معروف فوٹوگرافر اور مصنف شاہد العالم کو اسرائیلی فوجیوں نے اغوا کر لیا ہے۔ ڈھاکہ ٹریبیون کے مطابق، وہ غزہ کے لیے امدادی سامان لے جانے والے فلوٹیلا کے ایک بحری جہاز پر سوار تھے۔

شاہد العالم نے فیس بک پر جاری ایک ویڈیو میں بتایا کہ انہیں اسرائیلی فورسز نے سمندر میں روک کر اغوا کیا۔ ویڈیو میں انہوں نے کہا، “میں شاہد العالم، ایک فوٹوگرافر اور بنگلہ دیشی مصنف ہوں۔ ہمیں سمندر میں روکا گیا اور مجھے اسرائیل کی قابض افواج نے اغوا کر لیا ہے، جو غزہ میں نسل کشی کر رہا ہے۔”