رجب بٹ کیخلاف مقدمے کی منتقلی سے متعلق درخواست 4 مئی کو سماعت کیلئے مقرر

Calender Icon منگل 14 اپریل 2026

سندھ ہائیکورٹ میں یوٹیوبر رجب بٹ(rajab butt) کیخلاف حیدری تھانے میں درج مقدمے کی منتقلی سے متعلق درخواست ٍکی سماعت ہوئی۔
درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ مقدمے کو کراچی سے باہر منتقل کیا جائے، جس پر عدالت نے درخواست گزار کی استدعا منظور کرلی۔

عدالت نے درخواست کی سماعت چار مئی کو مقرر کر دی، اور فریقین کو آئندہ سماعت تک جواب جمع کروانے کی ہدایت کی۔

مزیدپڑھیں:افغانستان میں دہشت گردوں کی سرپرستی ایک بار پھر بے نقاب

درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ سٹی کورٹ میں پیشی کے موقع پر ضمانت کے باوجود رجب بٹ پر تشدد کیا گیا، جبکہ درخواست گزار کو کراچی میں پیش ہونے پر سیکیورٹی تحفظات ہیں۔

وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ رجب بٹ کیخلاف کیس کراچی سے کسی اور شہر منتقل کیا جائے۔