صدر زرداری سے وزیراعظم کی ملاقات، امریکا ایران مذاکرات سے آگاہ کیا

Calender Icon منگل 14 اپریل 2026

صدر مملکت آصف علی زرداری(Asif Ali Zardari) سے وزیراعظم شہباز شریف نے منگل کو ملاقات کی۔ اس موقع پر صدر زرداری نے کہا کہ جنگ کے اثرات خطے، بین الاقوامی سیکیورٹی معیشت اور سیاست پر ہوئے ہیں۔

اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے صدر مملکت کو امریکا ایران مذاکرات کے تمام پہلوؤں پر اعتماد میں لیا، صدر مملکت نے ایران امریکا مذاکرات کی میزبانی کے لیے پاکستان کی انتھک کوششوں کو سراہا۔

وزیراعظم نے صدر مملکت کو مذاکرات کے مختلف مراحل پر تفصیلی بریفنگ دی، وزیراعظم نے پاکستان کی ثالثی کے ذریعے حاصل پیشرفت سے بھی انھیں آگاہ کیا۔

وزیراعظم نے صدر مملکت کو اپنے سعودی عرب اور ترکیہ کے آنے والے دوروں سے آگاہ کیا۔ صدر مملکت نے وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور تمام ریاستی اداروں کی کاوشوں کو سراہا۔

مزیدپڑھیں:پچھلے تین چار سال میں 100 ارب پاکستان سے باہر گئے، محسن نقوی

صدر مملکت نے کہا کہ تمام متعلقہ فریقین کے درمیان موثر ہم آہنگی ہر سطح کے رابطے ممکن بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے، پاکستان نے ایک ذمہ داراور کلیدی ریاست کے طور پر اپنی حیثیت کو مزید مستحکم کیا ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان نے دنیا کے سامنے اپنی امن پسندی کی ساکھ کو ثابت کیا ہے۔ وزیراعظم اور نائب وزیراعظم امریکا ایران اور علاقائی و عالمی طاقتوں کیساتھ رابطے میں رہیں، رابطوں سے امن عمل کے تسلسل اور علاقائی ہم آہنگی کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔