اے این ایف کی بڑی کارروائی، کورئیر پارسل کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

Calender Icon جمعرات 16 اپریل 2026

اینٹی نارکوٹکس فورس (ANF) نے منشیات اسمگلنگ کی ایک بڑی کوشش ناکام بنا دی، جس کے دوران کورئیر پارسل کے ذریعے ہیروئن بیرون ملک بھجوانے کا منصوبہ بے نقاب ہوا۔

اے این ایف کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کراچی میں ایک پارسل کی تلاشی لی گئی، جس میں مہارت سے چھپائی گئی 2 کلو 100 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ منشیات برطانیہ اسمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔

مزید پڑھیں:اسلام آباد میں 30ویں بین الاقوامی پلاسٹک سرجنز کانفرنس کا انعقاد، طبی تحقیق اور تعلیم میں اہم پیش رفت

ابتدائی معلومات کے مطابق ممنوعہ مواد کو ڈسپوزیبل برتنوں کے پارسل میں چھپا کر لاہور سے کراچی منتقل کیا گیا تھا، جہاں سے اسے کورئیر کے ذریعے بیرون ملک بھجوایا جانا تھا۔

اے این ایف حکام نے بتایا کہ بروقت کارروائی کے باعث ایک بڑی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی، جس سے بین الاقوامی منشیات نیٹ ورک کو بھی دھچکا پہنچا ہے۔

حکام کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس منشیات کی اسمگلنگ کے مکمل خاتمے اور معاشرے کو اس لعنت سے پاک کرنے کے عزم پر کاربند ہے اور اس سلسلے میں کارروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری ہیں۔