ٹیسٹ ٹیم کا دورہ بنگلا دیش، عمر گل بولنگ، اسد شفیق کو بیٹنگ کوچ کی ذمہ داریاں ملنے کا امکان

Calender Icon جمعرات 16 اپریل 2026

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے دورہ بنگلا دیش کیلئے سابق ٹیسٹ کرکٹرز عمر گل اور اسد شفیق کے پاکستان ٹیم منیجمنٹ(managment) میں شامل ہونے کا امکان ہے۔

پاکستان نے آخری ٹیسٹ سیریز گزشتہ برس جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلی تھی تاہم اس سیریز کی ٹیم منیجمنٹ میں متعدد تبدیلیوں کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ ذرائع کے مطابق عبدالسعد کو فیلڈنگ کوچ کی ذمہ داریاں سونپی جا سکتی ہیں۔ وہ ویمن کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ کی ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں۔ وہ پہلی مرتبہ پاکستان مینز ٹیم کے ساتھ منسلک ہوں گے ۔

مزید پڑھیں:پاک برطانیہ معدنی شعبے کی مشترکہ ترقی کیلئے، جیوسائنس تربیتی پروگرا م کا افتتاح

سابق کپتان سرفراز احمد ہیڈ کوچ ریڈ بال کرکٹ کے طور پر ذمہ داریوں کا آغاز کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے آئندہ ماہ 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے بنگلا دیش کا دورہ کرنا ہے۔