لاہور میں اسکوٹی سوار لڑکی سے ڈکیتی، مریم نواز کا پولیس کو 8 گھنٹے میں ملزم کو گرفتار کرنے کا حکم

Calender Icon جمعہ 17 اپریل 2026

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز(maryam nawaz) نے لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں دن دہاڑے اسکوٹی سوار لڑکی سے ڈکیتی کا نوٹس لے لیا۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے لاہور پولیس کو 8 گھنٹے میں ملزم کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔

مریم نواز نے کہا ہے کہ کسی بیٹی سے ڈکیتی کا واقعہ پیش آنا انتہائی تکلیف دہ اور افسوس ناک ہے، بیٹیاں اور بہنیں ریڈ لائن ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ خواتین کے تحفظ کا عہد ہر صورت نبھائیں گے۔

مزیدپڑھیں:سونا 3 دن وقفے کے بعد سستا ہوگیا، عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے پولیس کو ہدایت کی کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں اور شہری کو فوری تحفظ فراہم کیا جائے۔

پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تھا۔