افغانستان نے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں بنگلادیش کو پانچ وکٹ سے شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق فاتح ٹیم نے 222 رنز کا ہدف 17 گیندوں قبل پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔
رحمان اللہ گرباز اور رحمت شاہ 50، 50 جبکہ عظمت اللہ عمر زئی 40 رنز بناکر نمایاں رہے۔ حشمت اللہ شاہدی نے ناقابل شکست 33 رنز بنائے۔
بنگلادیش کی جانب سے تنظیم حسن نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
قبل ازیں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلادیشی ٹیم 48.5 اوورز میں 221 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔
کپتان مہدی حسن میراز 60 اور توحید ہریدوئے 56 رنز بناکر نمایاں رہے تھے۔ ان کے درمیان چوتھی وکٹ کیلیے 101 کی شراکت بنی۔
افغانستان کی جانب سے عظمت اللہ عمرزئی اور راشد خان نے تین تین کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔