پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور مصر کی افواج کے درمیان مشترکہ فوجی مشق “تھنڈر-II” چیراٹ میں کامیابی سے مکمل ہو گئی ہے۔
دو ہفتوں پر محیط اس تربیتی مشق میں انسداد دہشتگردی آپریشنز پر خصوصی توجہ دی گئی، جس میں پاک فوج کے اسپیشل سروسز گروپ (SSG) اور مصری اسپیشل فورسز نے بھرپور شرکت کی۔
فوجی حکام کے مطابق مشترکہ ڈرلز اور طریقہ کار کے تبادلے سے دونوں افواج کی باہمی آپریشنل صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ ہوا اور پیشہ ورانہ ہم آہنگی کو فروغ ملا۔
مزیدپڑھیں:3 امریکی فوجی طیاروں کی اسلام آباد آمد، سیکیورٹی سخت
اختتامی تقریب میں ایس ایس جی کے جنرل آفیسر کمانڈنگ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جبکہ مصری پیراٹروپرز کے کمانڈر محمد سعد عبدالرازق بھی اس موقع پر موجود تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اس مشق نے پاکستان اور مصر کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید مضبوط کیا ہے، جبکہ دونوں افواج نے اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت اور بہترین ہم آہنگی کا مظاہرہ کیا۔












پیر 20 اپریل 2026 