پاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے مزید ایک ارب ڈالرز(dollars) کے فنڈ موصول ہو گئے۔
اسٹیٹ بینک نے سعودی وزارت خزانہ کی جانب سے ایک ارب ڈالر کے فنڈز موصول ہونے کی تصدیق کر تے ہوئے بتایا گیا کہ یہ رقم سعودی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ 3 ارب ڈالرز ڈپازٹ کی دوسری قسط ہے۔
پاکستان کے مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے 15 اپریل کو 2 ارب ڈالر پہلے ہی موصول ہو چکے ہیں۔
State Bank of Pakistan has received funds of US$ 1 billion from Ministry of Finance, Kingdom of Saudi Arabia in the value date of 20April2026. This is the second tranche of the $3 billion deposit recently agreed by Kingdom of Saudi Arabia. First tranche of $2 billion has already…
— SBP (@StateBank_Pak) April 21, 2026
سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو 3 ارب ڈالر فنڈز کی یقین دہائی کروائی گئی تھی۔
دوسری جانب چند روز قبل وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا تھا کہ 5 ارب ڈالرز کے ڈپازٹ کی بھی سالانہ رول اوور کے بجائے 3 سال کی توسیع ہو جائے گی، سالانہ رول اوور کے بجائے اس کی میچورٹی 2028ء تک جائے گی۔
مزیدپڑھیں:مودی سرکارمیں جعلی ویزا مافیا کاراج،بھارتی نوجوانوں کامستقبل داؤ پرلگ گیا
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو گزشتہ ہفتے 2 ارب ڈالر ڈپازٹس 45 کروڑ سود کے ساتھ ادا کیے تھے جبکہ متحدہ عرب امارات کے ایک ارب ڈالر کی ادائیگی 23 اپریل کو ہونی ہے۔












منگل 21 اپریل 2026 