صدرِ مملکت آصف علی زرداری(Asif Ali Zardari) نے شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کے یومِ وفات کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اقبال نے امتِ مسلمہ کو خودی، عمل اور بیداری کا پیغام دیا، جو آج بھی ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے۔
صدرِ مملکت نے کہا کہ اقبال کی فکر مشرق و مغرب کے علمی امتزاج کی عکاس ہے اور ان کے افکار میں سماجی و معاشی انصاف کو بنیادی حیثیت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ فکرِ اقبال آج بھی امید، رہنمائی اور حوصلہ فراہم کرتی ہے۔
آصف علی زرداری نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اقبال کے پیغام کو اپناتے ہوئے جدوجہد، خود اعتمادی اور شعور کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں۔ ان کے مطابق اقبال کے نزدیک تعلیم محض علم حاصل کرنے کا ذریعہ نہیں بلکہ کردار سازی کا اہم وسیلہ ہے۔
مزیدپڑھیں:پاکستان کو سعودی عرب سے مزید ایک ارب ڈالر کے فنڈز موصول
صدرِ مملکت نے مزید کہا کہ اقبال کا تصورِ خودی انسان کو اپنی صلاحیتوں کا ادراک اور اعتماد دیتا ہے، لہٰذا ضروری ہے کہ ہم اقبال کی فکر کو اپنی عملی زندگی میں شامل کریں تاکہ ایک مضبوط اور باوقار معاشرے کی تشکیل ممکن ہو سکے۔












منگل 21 اپریل 2026 