خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں پیشگی اور مؤثر رابطے بہت اہم ہیں، نائب وزیراعظم
بدھ 22 اپریل 2026 اسلام آباد میں نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ خارجہ پالیسی (forigen policy)کی ترجیحات میں پیشگی اور مؤثر رابطے بہت اہم ہیں، رابطوں میں واضح مقصد، تذویراتی بصیرت اور اہداف پر توجہ ہونی چاہئے۔
نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت اہم اجلاس میں بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال اور پاکستان کے عالمی سطح پر رابطوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ سمیت وزارتِ خارجہ کے سینئر حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں ابھرتی ہوئی عالمی صورتحال پرتفصیلی مشاورت کی گئی۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں پیشگی اور مؤثر رابطے کلیدی اہمیت رکھتے ہیں۔
انہوں نے ہدایت کی کہ عالمی سطح پر کیے جانے والے رابطوں میں واضح مقصد، تذویراتی بصیرت اور طے شدہ اہداف پر توجہ ہونی چاہیے۔












