پاکستان فٹبال میں ایک اور نئی تاریخ رقم

Calender Icon جمعرات 23 اپریل 2026

پاکستان فٹبال(football) میں ایک اور تاریخ رقم ہوگئی، انڈر 16 ٹیم پہلی بار یوئیفا ڈیویلپمنٹ ٹورنامنٹ کھیلنے قازقستان روانہ ہوگئی۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر محسن گیلانی کا کہنا ہے کہ یوئیفا ایونٹ میں شرکت ایک بڑا بریک تھرو ہے، یہ پاکستان فٹبال کے لیے تاریخی لمحہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں فٹبال کی ترقی کے لیے کوشاں ہیں، ایسے ایونٹس سیکھنے کے بہترین پلیٹ فارم ہیں۔

یوئیفا ٹورنامنٹ 24 سے 30 اپریل تک کھیلا جائے گا۔

مزیدپڑھیں:فیفا ورلڈکپ میں شرکت سے متعلق ایران نے بڑا اعلان کردیا

پاکستان کا پہلا میچ 25اپریل کو قازقستان سے ہوگا جبکہ 27 اپریل کو روس اور 30 اپریل کو آذربائیجان سے مقابلہ ہوگا۔