فضل الرحمان نے عالمی حالات کے باعث مہنگائی کیخلاف تحریک کی کال مؤخر کردی

Calender Icon ہفتہ 25 اپریل 2026

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان (Fazal ur Rehman)نے عالمی حالات کی وجہ سے مہنگائی کے خلاف تحریک چلانے کی کال مؤخر کردی ہے۔

لودھراں میں میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ دنیا کے حالات نے اس وقت اضطراب پیدا کر رکھا ہے۔

سربراہ جے یو آئی ف کا کہنا تھا کہ ملک میں آئین اور قانون کی حکمرانی ہونی چاہیے۔

مزیدپڑھیں:ایران بات چیت چاہتا ہے، دیکھنا ہے معاہدہ ہو سکتا ہے؟ ٹرمپ

انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام کبھی بھی عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی، صوبوں کی خودمختاری کی بات کرتے ہیں۔

ان کا مزیدکہنا تھا کہ ملک میں ایسا الیکشن ہونا چاہیے جو حقیقی معنوں میں عوام کی ترجمانی کرے۔