پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی )Sohail Afridi( نے کہا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کے بعد بانی چیئرمین کی عدالتوں سے وابستہ امیدیں کمزور پڑ گئی ہیں۔
اپر اڈا لال چوک میں پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی کال پر کشمیریوں نے بھرپور انداز میں لبیک کہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں موجود حکومت نے راستے بند کر رکھے ہیں، جبکہ جس رویے کا مظاہرہ کیا گیا وہ کشمیری عوام کی اصل سوچ کی عکاسی نہیں کرتا۔
سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ آئندہ انتخابات میں عوام کے مینڈیٹ پر ایک بار پھر ڈاکا ڈالنے کی کوشش کی جا سکتی ہے، جسے روکنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم کے بعد بانی پی ٹی آئی کی عدالتی نظام سے امیدیں کم ہو چکی ہیں، اور اب انہیں زیادہ توقعات عوام، خصوصاً پاکستانی اور کشمیری عوام سے وابستہ ہیں۔












ہفتہ 25 اپریل 2026 