پہلگام فالس فلیگ،بھارت کی بے بنیاد الزام تراشی پروزیراعظم پاکستان کاتاریخی اصولی اوردوٹوک موقف

Calender Icon اتوار 26 اپریل 2026

پہلگام(Pahalgam) واقعے کے بعد پاکستانی قیادت نے بھارت کے ممکنہ جارحانہ عزائم کو بھانپتے ہوئے واضح اور دوٹوک مؤقف اختیار کیا، اور بغیر شواہد الزامات عائد کرنے کی سختی سے تردید کی۔

وزیراعظم Shehbaz Sharif نے 26 اپریل 2025 کو پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت بغیر تحقیقات اور ثبوت کے پاکستان کے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کر رہا ہے، اور پہلگام واقعہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

وزیراعظم نے اس موقع پر بھارت کو غیر جانبدار اور شفاف انکوائری کی غیر مشروط پیشکش بھی کی، تاکہ حقائق دنیا کے سامنے لائے جا سکیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ پاکستان کے پانی کے بہاؤ کو روکنے، کم کرنے یا موڑنے کی کسی بھی کوشش کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا جائے گا۔

مزیدپڑھیں:دفاع وطن کے جذبے سےسرشارپاک فضائیہ دشمن کودندان شکن جواب دینےکیلئے ہمیشہ ہروقت تیار
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج ملکی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں اور کسی بھی جارحیت کا بھرپور مقابلہ کیا جائے گا۔

دفاعی و سیاسی ماہرین کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے شفاف تحقیقات کی پیشکش پاکستان کو ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر پیش کرتی ہے، جو تنازعات کے حل کے لیے بین الاقوامی اصولوں اور شواہد کی بنیاد پر بات کرنے پر یقین رکھتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر بھارتی قیادت اس پیشکش کو قبول کرتی تو ممکن ہے کہ خطے میں کشیدگی میں کمی آتی اور عالمی سطح پر پیدا ہونے والی صورتحال مختلف ہوتی۔