ریاضی کا انوکھا فارمولا، دلچسپ وعجیب معمہ، کیسے حل کر سکتے ہیں؟

Calender Icon اتوار 26 اپریل 2026

کیا آپ کو انٹرنیٹ پرسامنے آنے والی پہیلیوں کا جواب دینا پسند ہے، خاص طور پر ریاضی کے معمے حل کرنا؟ اگر ہاں تو اوپر موجود تصویر میں چھپا سوال ذہنی آزمائش(mental puzzle) کے لیے بہترین ثابت ہوگا۔

درحقیقت متعدد افراد کے ذہن تو اس سوال کا جواب دینے میں ناکام رہتے ہیں۔اوپر موجود تصویر کو دیکھیں اور بتائیں کہ اس میں آخر میں کونسا نمبر آئے گا؟

جیسا آپ دیکھ سکتے ہیں کہ سب سے اوپر 9 + 1 = 64 لکھا ہے جبکہ اس کے نیچے 8 + 2 = 36 اور پھر 7 + 3 = 16 موجود ہے۔آخری لائن میں 6 + 4 = ؟ سوالیہ نشان دیا گیا ہے یعنی آپ کو بتانا ہے کہ وہاں کونسا نمبر آئے گا۔

ویسے آپ کو گمشدہ نمبر کا اندازہ لگانے کے لیے یہ تعین کرنا ہوگا کہ نمبروں کا پیٹرن کس طرح ایک دوسرے سے جڑا ہوا ہے۔کیا اب بھی آپ سوال کا جواب دینے سے قاصر ہیں؟اگر ہاں تو چلیں ہم ہی جواب دے دیتے ہیں۔

ہوسکتا ہے کہ آپ نے سوچا نہ ہو مگر جواب نمبروں کو استعمال کرنے میں چھپا ہے۔درحقیقت یہاں ہر لائن میں ہندسوں کو جمع کی بجائے تفریق کرنا ہے، یعنی 9 + 1 کو تفریق کیا جائے تو 8 بچے گا اور پھر اسے 8 سے ضرب دے دینا ہے تو 64 آئے گا۔

اسی طرح دوسری لائن میں سے 8 میں سے 2 کو تفریق کرنے پر 6 بچے گا جسے 6 سے ضرب دینے پر 36 آئے گا۔تیسری لائن میں بھی 7 میں سے 3 کو تفریق کرنے پر 4 بچے گا جسے 4 سے ضرب دینے پر 16 آئے گا۔

مزید پڑھیں:عمان، عباس عراقچی، سلطان ہیثم بن طارق السید ملاقات، خطے میں امریکی موجودگی پر گفتگو

اس فارمولے کے مطابق آخری لائن میں 6 میں سے 4 کو تفریق کیا جائے گا تو 2 بچے گا جسے 2 سے ضرب دیں گے تو سوالیہ نشان کی جگہ 4 آئے گا۔