مریم نواز کا لاہور میں 50ا یکٹر اراضی پرمشتمل فلم سٹی کے قیام کا اعلان

Calender Icon اتوار 26 اپریل 2026

لاہور میں فلم سٹی کا منصوبہ  نواز شریف آئی ٹی سٹی کے اندر قائم کیا جائے گا جو ملک کا پہلا مکمل اینڈ ۔ٹو اینڈ میڈیا پروڈکشن حب(media production hub) ہوگا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبائی دارالحکومت میں 50 ایکڑ اراضی پر مشتمل پنجاب فلم سٹی کے قیام کا بڑا اعلان کر دیا ہے۔

یہ منصوبہ لاہور میں نواز شریف آئی ٹی سٹی کے اندر قائم کیا جائے گا جو ملک کا پہلا مکمل اینڈ ٹو اینڈ میڈیا پروڈکشن حب ہوگا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی اور وسائل کے ذریعے پاکستان کی فلمی صنعت کی بحالی کو یقینی بنایا جائے گا۔

اس فلم سٹی میں فلم، ٹی وی اور اینیمیشن کے شعبوں سے وابستہ افراد کے لیے تمام جدید سہولیات ایک ہی چھت تلے فراہم کی جائیں گی۔

منصوبے کے تحت یہاں عالمی معیار کے اسٹوڈیوز، ساؤنڈ اسٹیج اور پوسٹ پروڈکشن لیبز قائم کی جائیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلم سٹی میں شوٹنگ سیٹس، ایک مرکزی جھیل اور بڑے ایوارڈ شوز کے انعقاد کے لیے کنونشن ہال بھی تعمیر کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:بھارتی جنگی جنون، نت نئے میزائیلوں و عسکری ایکویپمنٹ کی خریداری عروج پر

وزیراعلیٰ کے مطابق اس منصوبے سے نہ صرف ہزاروں افراد کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے بلکہ ملک میں تخلیقی معیشت کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔