واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’میں پاکستان کا بہت احترام کرتا ہوں، پاکستان کے فیلڈ مارشل اور وزیراعظم بہت اچھے اور قابل احترام ہیں‘۔
امریکی میڈیا سے گفتگو میں ٹرمپ نے مزید کہا کہ میں نے 8 جنگیں روکیں جن میں پاکستان اور بھارت کی جنگ بھی شامل ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کی جنگ جوہری جنگ کی طرف جارہی تھی، جنگ کے دوران 11 جہاز گرائے گئے، پاکستان کے وزیراعظم نے کہا کہ میں نے لاکھوں لوگوں کی جانیں بچائیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران جنگ جلد ختم ہو جائےگی اور ہم فاتح ہوں گے، ایران بات کرنا چاہتا ہے تو وہ ہمیں فون کرسکتا ہے، ہم یہ کام فون کے ذریعے کریں گے۔
ٹرمپ نے کہا کہ ایران میں جن لوگوں سےہم نمٹ رہےہیں ان میں کچھ مناسب ہیں اورکچھ نہیں، امید ہے کہ ایران دانشمندی کا مظاہرہ کرےگا۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ ایران کا افزودہ یورینیم کامعاملہ مذاکرات کاحصہ ہے، ہم اسےحاصل کریں گے، چین سے زیادہ مایوس نہیں ہوں تاہم وہ مزید مدد کرسکتا ہے۔
نیٹو کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے معاملے میں نیٹو ہمارے ساتھ نہیں تھا، جب جنگ ختم ہوگئی توبرطانیہ نےکہا کہ وہ جہازبھیجےگا، یہ اچھا نہیں ہے۔












اتوار 26 اپریل 2026 