پاکستان کے سینئر اداکار وسیم عباس(Wasim Abbas) نے کہا ہےکہ آج تک نواز شریف کی طرح کسی نے فنکاروں کو سپورٹ نہیں کیا۔
حال ہی میں وسیم عباس نے اداکار احمد علی بٹ کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔
وسیم عباس نے نواز شریف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب آرٹسٹ کمیونٹی کیلئے ہمیشہ اتنے سپورٹ کرتے رہے ہیں کہ اتنا کسی حکمران نے نہیں کیا۔
View this post on Instagram
انہوں نے مزید کہا کہ جب وہ ملک بدر تھے تب بھی وہ آرٹسٹ کا حال پوچھتے تھے، بغیر کسی کو بتائے بیمار آرٹسٹ کے گھر پیسے بھجوادیتے تھے تو کسی کو علاج کیلئے اپنے اسپتال کی آفر کرتے تھے۔
مزیدپڑھیں:لبنانی تنظیم حزب اللہ کے پاس اسلحے کا ذخیرہ صرف 10 فیصد رہ گیا: نیتن یاہو
وسیم عباس کا کہنا تھاکہ کسی کی اچھائی ہے اور اگر کوئی نیکی کے کام کررہا ہے تو آپ لوگ غصہ کیوں کررہے ہیں۔












منگل 28 اپریل 2026 