اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے پاکستان کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے اور رواں مالی سال جی ڈی پی 4 فیصد (G DP groth 4 percent)تک رہنے کی امید ہے۔
پنشن نظام میں اصلاحات متعارف کرائی گئی ہے، آئندہ سال سے مسلح افواج کی کنٹری بیوٹری پنشن نظام شروع ہو گا
ای یو پاکستان بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا پاکستان میں میکرو استحکام ہے، مارچ میں کرنٹ اکاؤنٹ ایک ارب ڈالر سے زائد سرپلس اور ترسیلات زر 3.8 ارب ڈالر رہیں۔
ان کا کہنا تھا روشن ڈیجیٹل سرمایہ کاری کا اہم ذریعہ ہے، مارچ میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں 260 ملین ڈالر آئے، اپریل میں پاکستان نے بھاری بیرونی ادائیگیاں کیں، 75کروڑ ڈالر کا یورو بانڈ جاری کیا، مئی کے وسط میں 25 کروڑ ڈالر کا پانڈا بانڈ جاری کرنے کا پلان ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے اور رواں مالی سال جی ڈی پی 4 فیصد تک رہنے کی امید ہے، جون کے آخر تک زرمبادلہ ذخائر 18 ارب ڈالر ہو جائیں گے۔
سینیٹر محمد اورنگزیب کا کہنا تھا نجکاری کے پروگرام کو آگے بڑھایا جا رہا ہے، قومی ائیر لائن کی کامیاب نجکاری کی گئی ہے، پاکستان کے بڑے کاروباری گروپس کنسورشیم کی شکل میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں، لاہور، اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی نجکاری کو ہنگامی بنیادوں پر آگے بڑھایا جائے گا۔
وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا پنشن نظام میں اصلاحات متعارف کرائی گئی ہے، آئندہ سال سے مسلح افواج کی کنٹری بیوٹری پنشن نظام شروع ہو گا۔
ان کا کہنا تھا کرپٹو کے لیے ریگولیٹری فریم ورک متعارف کرایا گیا ہے، کرپٹو ایکسچینجز کو لائسنس جاری کر رہے ہیں، کرپٹو کرنسی میں ٹوکنائزیشن متعارف کرائی جارہی ہے۔
۔وفاقی وزیر نے کہا کہ عالمی توانائی بحران کےدوران پاکستان میں سپلائی صورتحال بہتر رہی.
مزید پڑھیں:چین، دلچسپ و عجیب، 40 گھنٹے بعد مردہ کرشماتی طور پر پھر زندہ ہوگیا
مشرق وسطیٰ سیز فائر برقرار رہنا مثبت پیشرفت ہے، اس سے امن کی کوششوں کو موقع ملے گا۔












منگل 28 اپریل 2026 