وفاقی وزیر برائے پاور سردار اویس احمد خان لغاری کی خصوصی ہدایت پر پاور ڈویژن (power division)کی درخواست کے بعد نیپرا نے 25 کلوواٹ یا اس سے کم صلاحیت رکھنے والے سولر صارفین کے لیے لائسنس حاصل کرنے کی شرط ختم کر دی ہے۔
اس فیصلے کے بعد گھریلو اور چھوٹے کاروباری سطح پر سولر سسٹم نصب کرنے والے صارفین کو بڑا ریلیف ملے گا اور انہیں غیر ضروری قانونی مراحل سے نہیں گزرنا پڑے گا۔
مزید پڑھیں:بیجنگ، آٹو شو میں کم قیمت الیکٹرک گاڑیوں کے درمیان سخت مقابلہ
حکام کے مطابق یہ اقدام ملک میں قابلِ تجدید توانائی کے فروغ، سولرائزیشن کے عمل کو تیز کرنے اور عوام کو سہولت فراہم کرنے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔












منگل 28 اپریل 2026 