وزیراعظم محمد شہباز شریف(Shehbaz Sharif) سے وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی کی ملاقات ہوئی۔
وفاقی وزیر محمد حنیف عباسی نے وزیراعظم کو وزارت ریلوے سے متعلقہ امور اور جاری ترقیاتی کاموں پر بریفنگ دی۔
وزیراعظم نے پاکستان ریلوے میں عوامی سہولت اور باحفاظت سفر کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ریلوے میں فریٹ سروس کو مزید مؤثر کرنے کی اہمیت پر ذور دیا ۔
وزیراعظم نے پاکستان ریلوے کی جانب سے مسافروں کی سہولیات کے لئے اٹھائے گئے اقدامات پر اظہار اطمینان کیا ،ملاقات میں دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
مزیدپڑھیں:حکومت پاکستان قدیم ثقافتی ورثے کومحفوظ بنانے کیلئے کوشاں،اہم سنگ میل عبورکرلیا












بدھ 29 اپریل 2026 