وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے الزام عائد کیا ہے کہ صوبے کے سالانہ 500 ارب روپے کھائے جا رہے ہیں۔
پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ پشاور کے لیے 200 ارب روپے کا پیکیج ہے، 200 ارب روپے کا پلان جب سے دیا ہے تب سے کچھ چیخیں نکل رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ این ایف سی شیئر میں سے صوبے کے ایک ہزار 375 ارب روپے کھائے جاچکے، ہم نے ساتویں این ایف سی ایوارڈ سےانکار کیا۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ کے پی جتنی گیس اور بجلی استعمال کرتا ہے اس سے کہیں زیادہ پیدا کرتا ہے، صوبےکا مقدمہ تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ ملکر لڑیں گے اور جیتیں گے۔












جمعہ 1 مئی 2026 