پاکستان: افغانستان کے ساتھ کسی مستقل یا عارضی جنگ بندی کا کوئی معاہدہ نہیں

Calender Icon ہفتہ 2 مئی 2026

Ministry of Foreign Affairs Pakistan نے واضح کیا ہے کہ Afghanistan کے ساتھ کسی بھی قسم کی باقاعدہ یا عارضی جنگ بندی موجود نہیں۔

ترجمان کے مطابق عید کے موقع پر صرف تین دن کا وقتی وقفہ دیا گیا تھا، جو اب ختم ہو چکا ہے، اس لیے موجودہ صورتحال کو جنگ بندی قرار دینا درست نہیں ہوگا۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ سرحدی صورتحال پر بعض بین الاقوامی بیانات زمینی حقائق کی مکمل عکاسی نہیں کرتے۔ بیان میں کہا گیا کہ افغانستان کی جانب سے سرحد پار دراندازی اور دہشتگردی کی کوششیں مسلسل جاری رہی ہیں۔

ٹرمپ پر حملے کی خبر کے بعد میڈیا پر اعتماد اور سازشی نظریات پر بحث تیزمزید پڑھیں؛

ترجمان کے مطابق مارچ میں پاکستان کی جانب سے وقتی نرمی کے باوجود سرحد پار حملوں کا سلسلہ نہیں رکا۔ ان کارروائیوں میں مبینہ طور پر افغان طالبان کی فائرنگ اور دہشتگرد حملوں کے نتیجے میں 52 شہری جاں بحق اور 84 زخمی ہوئے۔

دفتر خارجہ نے افغان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد اور غیر مصدقہ قرار دیا اور کہا کہ پاکستان نے متعدد دراندازی کی کوششیں ناکام بنائی ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ دہشتگردی کی اصل وجوہات کو نظر انداز کرنا غیر متوازن مؤقف ہے، جبکہ عالمی برادری کو خطے کی اصل صورتحال اور پاکستان کی قربانیوں کو سمجھنا چاہیے۔