بھارت کے یکطرفہ اقدامات اور بڑھتی کشیدگی کے تناظر میں پاکستان نےاقوام متحدہ (United Nations) میں اپنا واضح اور اصولی مؤقف پیش کرتے ہوئے علاقائی امن و سلامتی پر ممکنہ اثرات کے حوالے سے عالمی برادری کو آگاہ کیا۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد(Asim Iftikhar Ahmad )نے 2 مئی 2025 کو اپنے بیان میں کہا کہ بھارتی اقدامات خطے کے امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کشیدگی میں اضافہ نہیں چاہتا اور یہ مؤقف ہر سطح پر بارہا بیان کیا جا چکا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار ہے، جبکہ کسی بھی قسم کی آبی جارحیت کو انتہائی سنجیدگی سے دیکھا جائے گا۔ ان کے مطابق پاکستان مسئلے کے پرامن حل کے لیے اقوام متحدہ کی ثالثی کو قبول کرنے پر آمادہ ہے۔
مزیدپڑھیں:حیدرآباد، سلنڈر شاپ دھماکوں سے گونج اٹھی، خوفناک آگ نے علاقے کو لپیٹ میں لے لیا
سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان نے ممکنہ کشیدگی سے قبل ہی اپنے خدشات عالمی سطح پر اجاگر کیے اور صورتحال کے مختلف پہلوؤں پر توجہ دلائی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے مواقع پر بروقت سفارتی رابطے اور واضح مؤقف پیش کرنا کسی بھی ذمہ دار ریاست کی پالیسی کا حصہ ہوتا ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق خطے میں پائیدار امن کے لیے ضروری ہے کہ تمام فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں اور مسائل کے حل کے لیے سفارتی راستے اختیار کریں تاکہ کسی بھی قسم کی کشیدگی کو بڑھنے سے روکا جا سکے۔












اتوار 3 مئی 2026 