خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت کے علاقے کیچی کمر میں پولیس اہلکار کو دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔(teariest firing)
پولیس کے مطابق پولیس اہلکار عرفان اللہ پشاور میں تعینات ہیں اور چھٹی پر گھر ائے تھے ان کو دہشت گردوں نے کیچی کمر میں واقع گھر کے قریب فائرنگ کا نشانہ بنایا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور اس وقت پولیس نے پورے علاقے کو گھیرے میں لیا ہوا ہے۔
مزید پڑھیں:ایشیائی بینک، پاورگرڈ اورڈیجیٹل نیٹ ورکس کیلئے 70 ارب ڈالرکے فنڈز منظور
شہید پولیس اہلکار عرفان اللہ کی نمازجنازہ پولیس لائن میں ادا کردی گئی، نماز جنازہ میں پولیس اور انتظامیہ کے افسران اور جوانوں نے شرکت کی۔












اتوار 3 مئی 2026 