معروف پاکستانی اداکارہ نمرہ خان(Nimra Khan) نے اپنی دوسری شادی کا اعلان کر دیا، جس کے بعد مداحوں کی جانب سے مبارک باد کا سلسلہ جاری ہے۔
نمرہ خان کے انسٹاگرام پر لاکھوں فالوورز ہیں، انہوں نے اپنی شادی کی خبر سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام کے ذریعے شیئر کی ہے۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے پیرس میں ہونے والی اپنی شادی کی ایک تصویر پوسٹ کی ہے، جس میں وہ گلابی لباس میں ملبوس دکھائی دیں جبکہ ان کے شوہر گرے سوٹ میں نظر آئے، تاہم انہوں نے اپنے شوہر کا چہرہ ظاہر نہیں کیا ہے۔
مزیدپڑھیں:بھارتی کرکٹ بورڈ آئی پی ایل میں گرل فرینڈز کلچر کی وجہ سے پریشان
اداکارہ نے ایفل ٹاور کے سامنے لی گئی اپنی تصویر کے ساتھ ایک خوبصورت کیپشن بھی شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ یہ کہانی اللّٰہ نے ہماری ملاقات سے بہت پہلے لکھ دی تھی، آج اس کا آغاز ہے اور بہت کچھ ابھی باقی ہے، یہ ایک خوبصورت شروعات ہے جو اللّٰہ کی برکت سے ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ نمرہ خان کی یہ دوسری شادی ہے، اس سے قبل انہوں نے 2020ء میں راجہ افتخار سے شادی کی تھی، تاہم یہ رشتہ چند ماہ بعد ختم ہو گیا تھا۔












پیر 4 مئی 2026 