انجینئر امیر مقام کا مولانا محمد ادریس کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار

Calender Icon منگل 5 مئی 2026

وفاقی وزیر اور صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا انجینئرامیرمقام (Amirmuqam)نے مولانا محمد ادریس کی شہادت پر گہرے رنج و غم اور دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے تعزیتی پیغام میں انجینئرامیرمقام نے کہا کہ مولانا محمد ادریس ایک جید عالمِ دین، ممتاز مدرس اور عظیم استاد تھے، جنہوں نے اپنی پوری زندگی دینِ اسلام کی خدمت، تدریسِ حدیث اور نئی نسل کی تربیت کے لیے وقف کر رکھی تھی۔ ان کی علمی و دینی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور ان کا خلا کبھی پُر نہیں ہو سکے گا۔

انہوں نے شہید کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی لغزشوں کو معاف فرمائے اور انہیں اپنے جوارِ رحمت میں جگہ دے۔ انہوں نے مرحوم کے اہل خانہ اور شاگردوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس عظیم سانحے پر برابر کے شریک ہیں۔

انجینئرامیرمقام نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ حکام اس افسوسناک واقعے کی فوری اور شفاف انکوائری کی جائے، ملوث عناصر کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

مزیدپڑھیں:امریکا اور اس کے اتحادیوں نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے، باقر قالیباف

انہوں نے کہا کہ علماء کرام اس معاشرے کا قیمتی سرمایہ ہیں اور ان پر حملہ پوری قوم پر حملہ ہے، جس کی ہر سطح پر مذمت کی جانی چاہیے۔