کوئٹہ سے کراچی جانے والی بولان میل کو منسوخ کردیا گیا۔
ریلوے حکام کے مطابق بولان میل کو 9 اکتوبر کو کراچی سے منسوخ کیا گیا تھا۔ کراچی سے ٹرین نہ آنے کی وجہ سے کوئٹہ سے چلنے والی ٹرین کو بھی منسوخ کیا گیا۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ 20 روز سے بولان میل نہ آرہی ہے اور نہ ہی جارہی ہے۔
ریلوے حکام نے بتایا ہے کہ ٹرین منسوخی کی وجہ مسافروں کی عدم دستیابی ہے۔