پاکستان(Pakistan) آئندہ ہفتے امریکہ ایران مذاکرات کے دوسرے دور کی میزبانی کریگا۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ چین سے قبل امریکہ اور ایران کے درمیان ابتدائی معاہدے کا امکان ہے۔
تنازع کے 85 فیصد معاملات طے پا چکے ہیں، جوہری مسئلہ اب بھی سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔
پاکستان آئندہ ہفتے امریکہ اور ایران کے درمیان تعطل کا شکار امن مذاکرات کے دوسرے دور کی میزبانی کی توقع کر رہا ہے۔
مزیدپڑھیں:قوم کا اتحاد سب سے بڑی طاقت، مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر امن ممکن نہیں: اسحاق ڈار
ترک خبر رساں ادارے کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان جاری جنگ کے خاتمے کے لیے بات چیت کی بحالی متوقع ہے، جبکہ امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ 14-15 مئی کو ٹرمپ کے دورہ چین سے قبل ایک ابتدائی معاہدہ طے پا سکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق حالیہ پیش رفت کو مدنظر رکھتے ہوئے اسلام آباد کو امید ہے کہ دونوں فریق مذاکرات دوبارہ شروع کریں گے۔












جمعرات 7 مئی 2026 