مکہ مکرمہ: جعلی حج پرمٹ تیار کرنے والے 18 پاکستانی اور افغانی گرفتار

Calender Icon اتوار 10 مئی 2026

مکہ مکرمہ میں جعلی حج پرمٹ(Fake Hajj permit) تیار کرنے والے 18افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

سعودی پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق پاکستان اور افغانستان سے ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان جعلی حج پرمٹ بنانے اور انہیں استعمال کرنے کے غیرقانونی نیٹ ورک میں ملوث تھے۔ کارروائی کے دوران متعدد جعلی دستاویزات بھی برآمد کی گئیں۔

مزیدپڑھیں:چینی صدر شی رواں ماہ ٹرمپ، پوٹن اور شہباز شریف کا استقبال کرینگے