ملکی معیشت کیلئے اہم خبر؛ پاکستان کی بیرونی فنڈنگ میں اضافہ ہوگیا

Calender Icon اتوار 10 مئی 2026

ملکی معیشت(Economy) کیلئے اہم خبر پاکستان کی بیرونی فنڈنگ میں اضافہ ہو گیا۔ وزارت اقتصادی امور نے بیرونی فنڈنگ کی رپورٹ جاری کردی ۔

رپورٹ کے مطا بق مارچ 2026 میں سالانہ بنیادوں پربیرونی فنڈنگ میں31.72فیصد جبکہ رواں مالی سال کے پہلے 9ماہ میں بیرونی فنڈنگ میں19.74فیصد اضافہ ہوا۔ جولائی2025تامارچ 2026میں6 ارب 59 کروڑ 45لاکھ ڈالرزکی بیرونی فنڈنگ ملی۔

مزیدپڑھیں:بنوں اور سوات کے گوداموں سے ایک ہزار ٹن سے زائد گندم غائب

گذشتہ سال اسی مدت میں بیرونی فنڈنگ5ارب50ک روڑ 75لاکھ ڈالرزتھی۔مارچ2026 میں بیرونی فنڈنگ کاحجم 73کروڑ13 لاکھ ڈالرز رہا۔پاکستان کو مارچ2025 میں55کروڑ52لاکھ ڈالرزکی بیرونی فنڈنگ ملی تھی۔ وفاقی حکومت نےرواں مالی سال 19ارب 77کروڑ ڈالرزسےزائدکی بیرونی فنانسنگ کاتخمینہ لگایا ہے۔