معرکہ حق بنیان مرصوص کا ایک سال مکمل ہونے پر وفاقی وزیرعبدالعلیم خان(Abdul Aleem Khan) نے فیلڈمارشل حافظ سید عاصم منیر اورفورسز کی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
اپنے پیغام میں وفاقی وزیر نے کہا 10مئی پاکستانی عسکری تاریخ کایادگاردن،ہرہیرو کو سلام پیش کرتے ہیں،ایئرچیف مارشل ظہیربابرسدھو،چیف آف نیول اسٹاف نویداشرف کوبھی دادشجاعت دیتے ہیں،شاہینوں نے دشمن کے گھرمیں گھس کرجودھاک بٹھائی پوری دنیااس کی معترف ہے،پاک فضائیہ،بری وبحری فوج کے جوانوں نے معرکہ حق میں قوم کاسرفخرسے بلندکیا۔

وفاقی وزیرمواصلات نے کہافضائوں پہ حکمرانی صرف اورصرف سینوں پرسبز ہلالی پرچم سجانے والوں کی ہے،پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دشمن کے رافیل سمیت 8 طیارے گراکراسکاغرورخاک میں ملایا،گزشتہ سال آپریشن بنیان مرصوص اوررواں سال بے مثال سفارتکاری سے یادرگاربن چکاہے،وطن عزیزکی سلامتی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہ کرنے کاعہد گھٹی میں شامل ہے۔
مزیدپڑھیں:پاکستان ہندوستان کا خواب کبھی پورا نہیں ہونے دے گا ،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
عبدالعلیم خان کہادشمن کوسبق سکھانے کیلئے پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،پہلگام واقعہ اور بھارتی فالس فلیگ آپریشن سندور دنیا بھر میں مذاق بن چکا ہے، بھارت کامن گھڑت،جھوٹ پرمبنی بیانیہ اپنی موت آپ مرچکاہے،پاکستان آج بھی اس جھوٹے ومن گھڑت بیانیے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کررہاہے۔
انہوں نے کہا کہ مودی کے جنگی جنون اور امن مخالف سوچ نے خطے کا امن برباد کیا ہے،پاک افواج کے حملوں سے بھارت بین الاقوامی ثالثی کی بھیک مانگنے پرمجبورہوگیا،شہدا کوخراج عقیدت،غازیوں کو سلام شجاعت پیش کرتے ہیں۔














اتوار 10 مئی 2026 