پاکستان نے رواں ماہ 2 اسپاٹ ایل این جی کارگوز کی خریداری کیلئے عالمی سپلائرز سے بولیاں طلب کر لیں

Calender Icon اتوار 10 مئی 2026

پاکستان ایل این جی لمیٹڈ (PLL) نے ملک میں گیس کی ضروریات پوری کرنے کیلئے رواں ماہ 2 اسپاٹ ایل این جی کارگوز کی خریداری کے لئے عالمی سپلائرز سے بولیاں طلب کر لی۔

ذرائع کے مطابق پی ایل ایل کی جانب سے جاری ٹینڈر میں پہلا ایل این جی کارگو 12 سے 16 مئی جب کہ دوسرا 24 سے 28 مئی کے دوران فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ عالمی سپلائرز کے لئے بولیاں جمع کرانے کی آخری تاریخ آج 11 مئی مقرر کی گئی ہے،

مزیدپڑھیں:بنوں میں پولیس چوکی پر خودکش دھماکہ، شہید اہلکاروں کی تعداد 15 ہوگئی،3اہلکاروں کوزندہ نکال لیا گیا

جس کے بعد موصول ہونے والی پیشکشوں کا جائزہ لیا جائے گا۔پی ایل ایل نے یہ ٹینڈر ملک میں گیس کی طلب اور سپلائی میں توازن برقرار رکھنے کیلئے جاری کیا ہے تاکہ صارفین کو بلا تعطل گیس فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی دو اسپاٹ ایل این جی کارگوز کی خریداری کے لئے بولیاں طلب کی گئی تھیں، تاہم بعد ازاں انھیں منسوخ کر دیا گیا تھا۔