مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا محمد اقبال خان انتقال کر گئے

Calender Icon اتوار 10 مئی 2026

مسلم لیگ (ن) کے بزرگ رہنما اور سابق ایم پی اے رانا محمد اقبال خان(Rana Muhammad Iqbal Khan) انتقال کر گئے۔

مرحوم بلدیات پنجاب کی کمیٹی کے چیئرمین بھی رہ چکے تھے اور سیاسی و سماجی حلقوں میں ایک فعال شخصیت کے طور پر جانے جاتے تھے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق رانا محمد اقبال خان کی نمازِ جنازہ آج شام ساڑھے 5 بجے عبدالرزاق اسٹیڈیم، جی ٹی روڈ شاہدرہ میں ادا کی جائے گی، جس میں سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔

مزیدپڑھیں:کراچی پہنچنے والے آئل ٹینکر میں بے ضابطگی کا انکشاف، شامی عملے کی دستاویزات جعلی نکلیں
ان کے انتقال پر مختلف حلقوں کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔