اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان (malik ahmid khan)نے کہا ہے کہ معرکہ حق کے بعد دنیا نے پاکستان کی عسکری قوت کو جان لیا ہے۔
لاہور میں تقریب سے خطاب میں اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ جب بھی بھارت میں انتخابات ہوتے ہیں تو وہ فالس فلیگ آپریشن کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان خواب دیکھے بغیر کس طرح دنیا فتح کرسکتا ہے، خواب تو نوجوانوں کو تعمیر وطن کےلیے ابھارتے ہیں۔
ملک محمد احمد خان نے مزید کہا کہ معرکہ حق کے بعد دنیا نے پاکستان کی عسکری قوت کو جان لیا، آج ہر پاکستانی پوری دنیا میں فخر سے سر اٹھا کر چل سکتا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ فتح مبین پر قوم کو مبارکباد دیتا ہوں، اس دن ملکی آزادی، قومی غیرت و حمیت کا تحفظ کیا گیا۔
مزید پڑھیں:ایرانی افزودہ یورینیم کی منتقلی اور تحفظ کیلئے تیار ہیں، ولادیمیر پیوٹن کی پریس کانفرنس
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے یہ بھی کہا کہ مودی پہلگام جیسے واقعات کو جواز بناکر حملہ کردیتا ہے،فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بھارت سے جنگ کا فیصلہ درست تھا ،وزیراعظم شہبازشریف کی شاندار سفارت کاری بڑی کامیابی ہے۔














اتوار 10 مئی 2026 