نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز کی جانب سے اسلام آباد کے جعلی پتے اور نام استعمال کرنیکا انکشاف

Calender Icon اتوار 10 مئی 2026

34 نجی ہاؤسنگ اسکیمیں اپنے منصوبوں کے ساتھ اسلام آباد اور کیپیٹل(capital) جیسے الفاظ استعمال کر رہی ہیں: سی ڈی اے
کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد کے جعلی پتے اور نام استعمال کرنے والی 61 ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف سی سی پی سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سی ڈے اے کا کہنا ہے کہ 34 نجی ہاؤسنگ اسکیمیں اپنے منصوبوں کے ساتھ اسلام آباد اور کیپیٹل جیسے الفاظ استعمال کر رہی ہیں، 27 سوسائٹیز خود کو اسلام آباد کے مخصوص سیکٹرز سے منسلک ظاہر کرتی ہیں حالانکہ وہ اسلام آباد کی حدود سے باہر ہیں۔

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ متعدد ہاؤسنگ منصوبے دراصل راولپنڈی، ٹیکسلا، فتح جنگ، اٹک اور پنجاب کے دیگر ملحقہ علاقوں میں واقع ہیں، مگر اشتہارات میں انہیں اسلام آباد کا حصہ ظاہر کیا جاتا ہے تاکہ خریداروں کو یہ تاثر دیا جا سکے کہ منصوبے سی ڈی اے سے منظور شدہ یں۔

سی ڈی اے نے واضح کیا کہ اسلام آباد کی حدود A-17 سے I-17 تک سیکٹرز پر ختم ہو جاتی ہے اور ان سے آگے کوئی سیکٹر اسلام آباد کا حصہ نہیں۔

مزید پڑھیں:معرکہ حق کے بعد دنیا نے پاکستانی عسکری قوت جان لی، اسپیکر پنجاب اسمبلی

کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے عوام کو کسی بھی ہاؤسنگ منصوبے میں سرمایہ کاری سے قبل اس کی اسلام آباد کی حدود میں موجودگی اور متعلقہ اداروں سے منظوری کی تصدیق کرنے کا مشورہ دیا ہے۔