اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور الاؤنسز سے متعلق ایکٹ میں ترمیم بھی ایجنڈے کا حصہ ہے.سینٹ اجلاس کا 58نکاتی ایجنڈاجاری کر دیا گیا جس میں سینیٹ اراکین(members of sanate) کی جانب سے 8 بل واپس لیے جانے پر غور کیا جار ہا ہے۔
کل کے سینٹ اجلاس میں سینیٹر عبدالقادرکی جانب سے پیش کیے جانے والے بل میں اہم قانون سازی 58 نکاتی ایجنڈے کا حصہ ہے جس میں 8نئے قوانین متعارف کروائے جائیں گے اور 8 بل واپس لیے جائیں گے، اس کے علاوہ اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور الاؤنسز سے متعلق ایکٹ میں ترمیم بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

پاسپورٹ ترمیمی بل اور ضابطہ فوجداری میں ترمیم کا بل بھی ایجنڈے میں شامل ہے جبکہ مستقل یا بحال کیے گئے سول سرونٹس سے متعلق ترمیمی بل بھی ایوان میں پیش کیا جائے گا۔بیرونی سرمایہ کاری ترمیمی بل 2026اوراسلام آبادانٹرنیشنل یونیورسٹی کے قیام کا بل بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔
ارکین پارلیمنٹ کی جانب سے واپس لیے جانے والے بلوں میں انسداددہشتگردی ایکٹ اور ایف آئی اے ترمیمی بل بھی شامل ہیں جبکہ پاکستان حلال اتھارٹی اورقومی کمیشن برائے حقوق اطفال کا بل بھی واپس لیاجائے گا۔
مزید پڑھیں:صوابی، طوفان باد و باراں، آسمانی بجلی سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق، 6 زخمی
اس کے علاوہ پاکستان کمیشن آف انکوائری اور پاکستان انضباطی ادارہ برائے معدنیات بل بھی واپس لیاجائے گا۔














اتوار 10 مئی 2026 