مظفرآباد، پیر چناسی کے پہاڑوں سے عقاب پکڑا گیا، ڈیوائس نصب تھی

Calender Icon منگل 12 مئی 2026

 

مظفرآباد میں پیر چناسی کے پہاڑ(Hills of pirchanasi) سے ایک عقاب پکڑا گیا ہے، جس پر سولر پاورڈ جی پی ایس جیسی ڈیوائس نصب پائی گئی ہے۔

محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق عقاب پر نصب ڈیوائس جدید ٹریکنگ یا سولر پاورڈ جی پی ایس ٹیکنالوجی جیسی معلوم ہوتی ہے، جس کے بعد تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں کہ یہ پرندہ کہاں سے آیا ہے؟

وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ یہ کوئی عام شکاری پرندہ نہیں لگتا، بلکہ ممکن ہے کہ اسے کسی سائنسی تحقیق یا ٹریکنگ تجربے کے تحت ٹیگ کیا گیا ہو۔

مزید پڑھیں:حکومت کوٹریڈ بیسڈ منی لانڈرنگ کیخلاف سخت اقدامات کی آئی ایم ایف ہدایت

جنگلی حیات کے ماہرین کے مطابق اس نوعیت کی ڈیوائسز عموماً ہجرت، رویے اور ماحولیات سے متعلق تحقیق کے لیے استعمال کی جاتی ہیں، تاہم اس کیس میں حتمی معلومات تحقیقا