کراچی: ملزمہ انمول عرف پنکی کو پروٹوکول دینے پر 3 پولیس افسر معطل

Calender Icon منگل 12 مئی 2026

کراچی میں منشیات برآمدگی اور غیر قانونی اسلحہ کے کیس میں گرفتار ملزمہ انمول عرف پنکی کو پرٹوکول دینےکے معاملے پر 3 پولیس افسران کو معطل3plice officers suspended) )کردیاگیا۔

ایس ایچ او گارڈن حنیف سیال اور آئی او سعید احمد کو معطل کردیاگیا ، ایس آئی یو انسپکٹر ظفر اقبال بھی معطل کردیےگئے، واقعےکی انکوائری ایس ایس پی ساؤتھ کے سپرد کردی گئی۔

منشیات کیس میں گرفتار ملزمہ کی گرفتاری سے قبل پولیس کو چیلنج کرنےکی مبینہ آڈیو منظر عام پر آگئی

یاد رہے کہ کراچی میں گارڈن پولیس نے آج کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش خاتون کو گرفتار کیا تھا۔

ملزمہ کو آج ہی عدالت میں بغیر ہتھکڑیاں لگائے پیش کیا گیا، پولیس اہلکار راستہ دکھاتا رہا، ملزمہ انمول عرف پنکی وی آئی پی پروٹوکول کے مزے لیتی رہی۔
مزید پڑھیں:
وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے واقعےکی شفاف انکوائری کا حکم دیتے ہوئے سوال کیا کہ ملزمہ کو پروٹوکول کیسے دیا گیا؟ ذمہ دار اہلکار وضاحت پیش کریں، انہوں نے ملزمہ کو پروٹوکول فراہم کرنے والے اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دیا تھا۔