اسلام آباد، ایوانِ صدر میں ایک پروقار تقریبِ تقسیمِ اعزازات منعقد ہوئی جس میں صدرِ مملکت (presidrnt of Pakistan)نے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی شخصیات کو سول اعزازات سے نوازا۔ اس تقریب میں وفاقی وزراء، غیر ملکی سفراء، اعلیٰ سول و فوجی حکام اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ممتاز افراد نے شرکت کی۔
تقریب کے دوران سائنس، ٹیکنالوجی، ادب، فنونِ لطیفہ، تعلیم اور سماجی خدمات کے شعبوں میں ملک کا نام روشن کرنے والے مرد و خواتین کو ان کی طویل جدوجہد اور کامیابیوں کے اعتراف میں تمغہ امتیاز، ستارہ امتیاز اور ہلالِ امتیاز جیسے معتبر اعزازات دیے گئے۔
صدرِ مملکت نے اپنے خطاب میں ایوارڈ حاصل کرنے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ اعزازات ان کی انتھک محنت اور وطنِ عزیز کے لیے دی جانے والی قربانیوں کا صلہ ہیں۔ انہوں نے خاص طور پر میڈیا کے مثبت کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ صحافی اور میڈیا ورکرز جمہوری اقدار کے تحفظ اور معاشرتی شعور کی بیداری میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔
حکومتی ترجمان اور وفاقی وزیرِ اطلاعات نے بھی اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ملک میں ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کے لیے پرعزم ہے اور آج کی تقریب اس بات کا ثبوت ہے کہ ریاست اپنے ہیروز کی خدمات کو فراموش نہیں کرتی۔
مزید پڑھیں:شادی صرف اُن افراد کو کرنی چاہیے جو ذہنی طور پر پختہ ہوں،ڈکی بھائی
تقریب کا اختتام قومی ترانے اور ایوارڈ یافتگان کے ساتھ گروپ فوٹو پر ہوا، جس میں شرکاء نے ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔













بدھ 13 مئی 2026 
